معروف بھارتی شاعر منور رانا دل کے دورے کے باعث چل بسے

Jan 15, 2024 | 01:17:AM
معروف بھارتی شاعر منور رانا دل کے دورے کے باعث چل بسے
کیپشن: منور رانا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف بھارتی شاعر منور رانا جسن کا حقیقی نام سید منور علی تھا 71 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

منور رانا گزشتہ 15 روز سے لکھنو کے پی جی آئی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، ان کا انتقال مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات 11 بجے ہوا جس کی تصدیق منور رانا کی بیٹی سمیہ رانا اور بیٹے تبریز رانا نے کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی گلوکارہ کانسرٹ میں شرکت سے چند گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

منور رانا کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تدفین پیر کے روز کی جائے گی۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ، چار بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

منور رانا کی ’ماں‘ کے موضوع پر شاعری زبان زد عام تھی جس میں ’کسی کو گھر ملا حصے میں یا کوئی دکاں آئی، میں گھر میں سب سے چھوٹا تھا مرے حصے میں ماں آئی‘ مقبول عام شعر تھا۔