بھارتی گلوکارہ کانسرٹ میں شرکت سے چند گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

Jan 14, 2024 | 22:36:PM
بھارتی گلوکارہ کانسرٹ میں شرکت سے چند گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں
کیپشن: بھارتی گلوکارہ پرابھا اترے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی گلوکارہ پرابھا اترے کانسرٹ میں شرکت سے چند گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کلاسیکل گلوکارہ پرابھا اترے 92 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ انہوں نے ممبئی میں ایک کانسرٹ میں شرکت کرنا تھی۔رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پرابھا اترے کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا، انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گئیں۔

پرابھا اترے بھارت میں کلاسیکل موسیقی کا بڑا نام تھیں، بھارتی حکومت نے پربھا اترے کو ان کی خدمات پر پدم شری، پدم بھوشن اور پدم وبھوشن کے اعزازات سے نوازا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید ہاشمی کے دامادگرفتاری کے بعد رہا، کس جماعت کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں؟حیران کن خبر آگئی