ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی۔۔کتنے کا ہو گیا؟۔ رپورٹ جاری

Jan 15, 2022 | 14:08:PM
ڈالر و دیگر کرنسی ،ہفتہ وار رپورٹ جاری ، انٹربینک ، ڈالر ، اوپن مارکیٹ ،سستا 
کیپشن:  ڈالر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈالر و دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ، ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 60 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈیڑھ روپے سستا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 176.67 روپے سے کم ہوکر 176.07 روپے پر بند ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 179.50 روپے سے کم ہوکر 178 روپے کا ہوگیا ،ہفتے میں یورو 2 روپے اضافے سے 203.50 روپے پر پہنچ گیا۔پاؤنڈ 2.50 روپے مہنگاہوکر بلند ترین سطح 243.50 روپے پر پہنچ گیا۔اماراتی درہم 1 روپے کمی سے 49.80 روپے کا ہوگیا۔سعودی ریال 35 پیسے کمی سے 46.95 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںرواں سال کی مہنگی ترین گاڑی ۔۔ رجسٹریشن فیس کتنی۔۔؟