میرب علی کی مبہم انسٹاگرام سٹوری کیاہانیہ عامراورعاصم اظہر پر طنز ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارہ و ماڈل میرب علی نے اپنے سابق منگیتر اور گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی کے بعد ایک مبہم انسٹاگرام اسٹوری شیئر کردی جسے سوشل میڈیا صارفین عاصم اظہر پر طنز قرار دے رہے ہیں۔
میرب علی اور عاصم اظہر 3 سال سے زائد عرصے تک تعلق میں رہے، ابتدا میں اس جوڑی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ عاصم اظہر کی گلوکارہ و اداکارہ ہانیہ عامر سے علیحدگی کے فوراً بعد ان کی میرب سے قربت سامنے آئی تھی جبکہ میرب اور ہانیہ ایک وقت میں قریبی دوست بھی سمجھی جاتی تھیں۔
3 سال منگنی برقرار رہنے کے بعد دونوں نے اچانک علیحدگی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیاتھا۔

حال ہی میں ہانیہ عامراورعاصم اظہرکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک ساتھ ڈانس کرتے نظر آئے۔
اسی دوران میرب علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مبہم پیغام شیئر کیا، جسے صارفین نے عاصم اظہر پر بالواسطہ تنقید قرار دیا ہے،اگرچہ میرب نے براہِ راست کسی کا نام نہیں لیا، تاہم انٹرنیٹ صارفین نے اسے حالیہ واقعات سے جوڑاہے۔
اداکارہ کی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی گئی تصویر پر درج تھا کہ میری فکر نہیں کریں، اپنی اُن غلطیوں کی فکر کریں جس کا حساب آپ پر بڑھتا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل سامنے آئے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ وہ ہانیہ کا تھا اور وہیں چلا گیا، دوسرے نے تبصرہ کیا آپ کو شکر گزار ہونا چاہیے کہ آپ نے اس زہریلے شخص سے جان چھڑا لی، جبکہ ایک اور صارف نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی، تمہارے لیے برا لگ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ویلنٹائن ڈے پر جیکولین فرنینڈس کو لگژری ہیلی کاپٹر کا تحفہ مل گیا
تاحال میرب علی یا عاصم اظہر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باقاعدہ وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔