پٹرول کی قیمت میں12روپے 3پیسے لٹر کا ہوشربا اضافہ

Feb 15, 2022 | 23:16:PM
پٹرول۔ڈیزل۔مٹی کا تیل۔قیمت۔لٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے مہنگائی سے تنگ عوام پر پٹرول کا بم گرادیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی منظور ی سے وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12روپے 3پیسے کا اضافہ کیا گیا۔
لائٹ ڈیزل 9روپے43 اور ہائی سپیڈ ڈیزل مٹی کا تیل9روپے 53پیسے لٹر مہنگا کیا گیا۔مٹی کے تیل کی قیمت 10روپے 8پیسے مہنگی کی گئی۔نئی قیمتوں کااطلاق رات12بجے سے ہوگیا۔پٹرول اب 159 روپے86 پیسے لٹر دستیاب ہوگا۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 154 روپے 15 پیسے لٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل 123 روپے 97 پیسے اور مٹی کاتیل 126 روپے 56 پیسے لٹر ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں ۔ پٹرولیم قیمتوں کو بڑھنے سے روکنا ممکن نہیں۔فواد چودھری ۔کابینہ میں اہم فیصلے