پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

Dec 15, 2025 | 23:13:PM
پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے بتایا کہ پی پی پی پی کے ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں 25 دسمبر تک طلب کی ہیں۔

سید نیئر حسین بخاری نے خواہش مند امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ ٹکٹ کے لئے اپنی درخواست پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل کے نام دیں۔

انہوں نے کہا کہ خواہشمند امیدوار اپنی درخواست پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے نام 20 ہزار روپے کے بینک ڈرافٹ، پے آرڈر کے ہمراہ زرداری ہاؤس اسلام آباد کے پتہ پر ارسال کریں۔
 یہ بھی پڑھیں:فوتیدگی پر کھانے پکانے پر پابندی،پنجاب حکومت کا موقف بھی آ گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - گلگت بلتستان
ٹیگز: