چیئرمین این آئی آر سی ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی

Dec 15, 2025 | 17:31:PM
چیئرمین این آئی آر سی ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ریٹائرڈ) شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

صدر مملکت کو سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھیجوا دیا گیا، دستخط کنندہ کو 2 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

شوکت عزیز صدیقی نے نوٹس میں موقف اپنایا کہ چار دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ سنبھالا،ذاتی وجوہات کی بنا پر اب دستخط کنندہ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا اور فرائض انجام دینا ممکن نہیں رہا۔

چیئرمین این آئی آر سی معاہدہ ختم کرنے کے لیے معاہدے کی شق XII کے تحت ایک ماہ کا نوٹس دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں شاندار فائر پاور کا مظاہرہ