سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی ؟

Dec 15, 2025 | 15:13:PM
 سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونامزیدمہنگاہوگیا۔
 عالمی بازار میں سونا 26 ڈالر مہنگاہوکر 4325 ڈال فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 2600 روپے مہنگاہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے فی تولہ  ہوگیا ہے۔
دس گرام سونا 2229 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے فی تولہ ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی 68 روپے اضافے کے بعد 6532 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے سال کی آمد ،تنخواہ دار طبقے کیلئےخوشخبری
 کاروباری ہفتے کے آخری روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی کے ساتھ 4ہزار 299ڈالر کی سطح پر آگئی تھی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار روپے کی کمی کے ساتھ 4لاکھ 52ہزار 262روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 715روپے کی کمی کے ساتھ 3لاکھ 87ہزار 741روپے کی سطح پر آگئی تھی

 فی تولہ چاندی کی قیمت 220روپے کی کمی کے بعد 6ہزار 464روپے کی سطح پر آئی تھی۔