سڈنی واقعہ: اسرائیلی وزیراعظم نے آسٹریلیا پر الزامات کی بوچھاڑ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے سڈنی میں پیش آنے والے واقعے پر اسٹریلوی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے آسٹریلیا کی حکومت نے یہود مخالف جذبات پر تیل ڈالا، جب یہود مخالف جذبات بڑھ رہے تھے اس وقت آسٹریلیا کی قیادت خاموش رہی، روک تھام کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سڈنی کے مشہور بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 40 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا ،حملہ آور پر جھپٹنے والامسلمان ہیرو بن گیا
آسٹریلوی پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل ہے جبکہ دوسرے حملہ آور کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور کو وہاں موجود ایک شہری نے اپنی جان پر کھیل کر بہادری سے پکڑا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کمشنر نے بتایاکہ ہلاک حملہ آور کی شناخت 50 سال کے ساجد اکرم کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی حملہ آور کی شناخت 24 سال کے نوید اکرام کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کے پاس 10 سال سے اسلحے کا لائسنس موجود تھا اور وہ ایک گن کلب کا رکن بھی تھا۔