بھارتی اداکار کی مشہور ٹک ٹاکرعائشہ کو شادی کی پیشکش،ویڈیو وائرل

Dec 15, 2022 | 18:43:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بھارتی اداکار کی مشہور ٹک ٹاکرعائشہ کو شادی کی پیشکش،ویڈیو وائرل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی اداکار فیضان انصاری نے میرا دل یہ پکارے گانے پر ڈانس سے وائرل ہونے والی لڑکی عائشہ سے شادی کی خواہش ظاہر کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنے جلد پاکستان آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کی مطابق فیضان انصاری نے کہا کہ کوئی بھی طاقت مجھے عائشہ سے شادی کرنے سے روک نہیں سکتی۔فیضان نے کہا کہ وہ عائشہ سے شادی کرنے کے لئے پاکستان کا ویزا بھی حاصل کررہے ہیں، اس کے لیے انہوں نے دوسرا پاسپورٹ بھی بنوالیا ہے ۔ وہ 2 سے 3 دن میں عائشہ سے ملنے ممبئی سے لاہور پہنچ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فیضان انصاری نے کہا کہ جب سے انہوں نے عائشہ کو دیکھا ہے، انہیں وہ بہت اچھی لگیں ہیں۔ ان کی عائشہ سے ملاقات روز ہی خوابوں میں ہوتی ہے۔

شادی کیلیے فیضان انصاری کا پلان

ان کا کہنا تھا کہ میرا پلان یہ ہے کہ اپنی شادی میں وہ اور عائشہ مل کر ڈانس کریں گے۔ شادی کا ایک استقبالیہ لاہور میں ہوگا اور دوسرا بھارت ممبئی میں ہوگا۔

فیضان نے کہا کہ عائشہ شادی کے بعد ممبئی ضرور آئیں گی۔ انہوں نے میڈیا سے درخوست کی کہ ان کی شادی میں شرکت ضرور کیجیے گا، کچھ نہیں ہوتا کہ کوئی بھارت میں ہو یا پاکستان میں۔

یاد رہے کہ عائشہ راتوں رات ایک ڈانس ویڈیو کی وجہ سے مشہور ہوگئی ہیں۔ اب وہ ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ کئی مشہور فیشن برانڈز کے لیے شوٹ بھی کرا چکی ہیں۔ ان انہیں شادی کی پیشکش بھی ہو رہی ہیں۔