کرسمس پر یوکرین میں سیزفائر، روس نے امکان مسترد کردیا

Dec 15, 2022 | 13:47:PM
کرسمس پر یوکرین میں سیزفائر، روس نے امکان مسترد کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس نے کرسمس پر یوکرین میں سیز فائر کا امکان مسترد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کا کہنا ہے کہ سیز فائر کی پیشکش موصول نہیں ہوئی، یہ موضوع ایجنڈے میں شامل نہیں۔

دوسری جانب ایک بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ فرنٹ لائن پر کشیدگی برقرار ہے، روس بھاری توپ خانے کا استعمال کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کانگو میں بارش اور سیلاب، اموات کی تعداد 120 ہوگئی

واضح رہے کہ یوکرینی صدر نے گزشتہ ہفتے امن کے قیام کے لیے 3 نکاتی تجویز پیش کی تھی۔

روس نے یوکرینی صدر کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی پیشرفت سے قبل یوکرین زمینی حقائق کو تسلیم کرے۔