شکرگڑھ میں سیب کھانے کا  دلچسپ مقابلہ،فاتح کو 50ہزار انعام مل گیا

Aug 15, 2023 | 16:14:PM
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشتیاق ربانی) شکرگڑھ کے نواحی گاؤں ہنسوالہ میں سیب کھانے کےدلچسپ مقابلے کی ویڈیووائرل ہوگئی ۔

 شکرگڑھ کے نواحی گاؤں ہنسوالہ میں سیب کھانے کا  دلچسپ مقابلہ ہوا ہے، جس میں سیب کو دھاگے سے باندھ کر درخت کی ٹہنیوں سے لٹکایا گیا،اس مقابلے میں سیب کھانے کا 4منٹ دورانیہ رکھا گیا اور  جس میں اول آنے والے کو انعام دیا گیا ۔

جہاں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ مقابلے میں دانش علی نے سیب پہلے کھا کر اول پوزیشن حاصل کی اور 50ہزار انعام جیت لیا ۔