شہباز شریف ، رانا ثنا ، عطاتارڑ کیخلاف درخواست دائر

Aug 15, 2022 | 23:22:PM
رانا ثنا اللہ ، مقدمہ
کیپشن: راناثنا اللہ ، شہباز شریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)25 مئی کے واقعہ پر وزیر اعظم شہباز شریف وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور عطاتارڑکے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست تھانہ نیوٹاون میں ملک سلیم نامی پی ٹی آئی کے کارکن نے دی ، درخواست میں محمد احمدخان، سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز ، اور ایس ایچ اوز کو بھی نامزد کیا گیا ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کی کال پر ڈبل روڈ سے مری روڈ پرامن مارچ کے لیے، آرہے تھے ،پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا اور فائرنگ کی،ایک گولی میرے جبڑے پر لگی جس سے دانٹ ٹوٹ گئے اور شدید زخمی ہوا ،تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، درخواست گزارکے مطابق اس وقت پولیس قانونی کارروائی نہیں کررہی تھی اس لیے اب درخواست جمع کروائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا اسلام آبادانتظامیہ کیساتھ جانے سے انکار