گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن 

Apr 15, 2026 | 12:54:PM
 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(معراج اختر)کراچی میں فینسی نمبرپلیٹس والی گاڑیاں چلانے والوں کی شامت آگئی۔
 کراچی میں ٹریفک پولیس نے مختلف مقامات پر ناکے لگادئیے،صدر،راشدمنہاس روڈ سمیت مختلف مقامات پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے ۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ، جعلی یا فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو ضبط کیا جا رہا ہے، ٹریفک پولیس ، سی پی ایل سی ، ڈرائیونگ لائسنگ ونگ ، ایکسائز اور ضلعی پولیس کے افسران کی جانب سےصدر،راشد منہاس روڈ ،ماڑی پور روڈ اور دیگر مقامات پر چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کاشتکاروں کیلئے تھریشر فیول سبسڈی سکیم پرعملدرآمد کا باقاعدہ آغاز

پولیس حکام کے مطابق نمبر پلیٹس اتارنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیئے جارہے ہیں،شہریوں کو سرکاری نمونہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے اور کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی ۔