اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں:پاک فوج

Apr 15, 2023 | 11:42:AM
 اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں:پاک فوج
کیپشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و خطے کے ماحول، پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور عسکری قیادت عوام کے تعاون سے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کا عزم کرتی ہے،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، سکیورٹی فورسز مغربی سرحدی علاقوں میں خفیہ آپریشنز کر رہی ہیں ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپناناہوگی، مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کیخلاف قومی ردعمل کیلئے پرعزم ہیں۔

دہشت گردی کی باقیات کیخلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،اعلامیہ میں کہا گیا کہ عسکری قیادت ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار  ہے،دہشتگردی کی لعنت کے خاتمےکیلئے قوم اورحکومت کے تعاون سے طویل مدت سے نبردآزما ہیں،حکومت کی منظوری سے انسداد دہشتگردی مہم کو منطقی انتظام تک لے جائیں گے۔