لاہور: شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا

Apr 15, 2023 | 10:58:AM
لاہور: شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں شوہر کے تشدد سے 2 بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق رائیونڈ کے علاقے مقبول کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں شوہر کے تشدد سے 2 بچوں کی ماں زندگی کی بازی ہار گئی۔

یہ بھی پڑھیے: حافظ آباد،ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2افراد جاں بحق

حکام نے مزید بتایا کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب خاتون کے ورثاء نے لاہور روڈ کو بلاک کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔