منگل سے آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہے، جس کے باعث خیبرپختونخوا میں 16 ستمبر سے 19 ستمبر کے درمیان مختلف شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 سے 19 ستمبر کے دوران کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، 16 سے 19 ستمبر تک گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش برس سکتی ہے، اسلام اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 16 سے 19 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔
اس دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا ،اہم کھلاڑی انجرڈ ہو گئے