آپ کو ہر رات کتنے گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہے؟ اس آسان ٹیسٹ سے جانیں

Sep 14, 2025 | 15:21:PM
آپ کو ہر رات کتنے گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہے؟ اس آسان ٹیسٹ سے جانیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )اکثر یہ جاننا بہت مشکل ہوتا ہے کہ آپ کو ہر رات کتنے گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ بیشتر بالغ افراد کو ہر رات 7 سے 9 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے، مگر اس کا انحصار عمر اور انفرادی ضروریات پر ہوتا ہے۔

خوش قسمتی سے ایک مفت آن لائن ٹول سے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ ہر رات مناسب وقت تک سوتے ہیں یا نہیں۔

سلیپ فاؤنڈیشن کے اس ٹول میں محض 2 سوال پوچھے جاتے ہیں اور آپ کو اپنے نام یا ای میل ایڈریس کا اندراج کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:ہائی وولٹیج  ٹاکرے سے قبل بھارت کو اہم ایونٹ میں ہزیمت کا سامنا

 سلیپ فاؤنڈیشن کے مطابق نیند کی کمی مختصر اور طویل المعیاد بنیادوں پر جسمانی، جذباتی اور دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

نیند کا معیار میٹابولک افعال جیسے مدافعتی نظام، دل کی شریانوں کی صحت اور دماغی افعال پر اثر انداز ہوتا ہے۔

سلیپ کیلکولیٹر نامی ٹول کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو عمر کی رینج کے بارے میں بتانا ہوتا ہے۔

اس ٹول میں عمروں کی 12 کیٹیگریز ہیں جو 0 سے 3 ماہ سے لے کر 65 سال سے زائد عمر پر مشتمل ہیں۔

  مزید پڑھیں:انگلش میں بھیک، کروڑ پتی بھکاری ٹریفک حادثے میں  چل بسا

عمر نیند کے حوالے سے بہت اہم ہوتی ہے کیونکہ مختلف عمروں میں لوگوں کی مناسب نیند کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔

عمر سے ہٹ کر اس ٹول میں لوگوں سے ان کی نیند کے شیڈول کے بارے میں پوچھا جاتا ہے جیسے وہ صبح کس وقت جاگتے ہیں یا رات کو کس وقت بستر پر جاتے ہیں۔

جب آپ ان دونوں تفصیلات کا اندراج کر دیں تو اس کے بعد کیلکولیٹ بٹن پر کلک کریں۔

اس کے بعد کیلکولیٹر بتائے گا کہ آپ کو ہر رات کتنے گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

 مثال کے طور پر اگر آپ اس ٹول میں 26 سے 35 سال کی عمر کی رینج کا انتخاب کرتے ہیں اور صبح جاگنے کا وقت 8 بجے بتاتے ہیں تو یہ ٹول بتاتا ہے کہ آپ کو رات کو 10 بج کر 45 منٹ پر بستر پر چلے جانا چاہیے۔

یعنی ہر رات 9 گھنٹے 15 منٹ بستر پر گزارنے چاہیے یا کم از کم بھی 7 گھنٹے 45 منٹ بستر پر گزاریں۔

سلیپ فاؤنڈیشن کے مطابق یہ ٹول نیند کے حوالے سے اہم ہے اور آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کی نیند کا شیڈول کتنا ہونا چاہیے۔

ادارے نے بتایا کہ ویسے تو یہ ٹول عمر کے لحاظ سے بتاتا ہے کہ ایک فرد کو ہر رات کتنی نیند کی ضرورت ہوسکتی ہے مگر اس کا انحصار دیگر عناصر جیسے مجموعی صحت پر بھی ہوتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:دماغ کو تباہ کرنیوالی پانچ عام عادتیں
 عام طور پر ماہرین کی جانب سے بالغ افراد کو ہر رات 7 سے 9 گھنٹوں کی نیند کا مشورہ دیا جاتا ہے جبکہ 7 گھنٹے سے کم سونے والے افراد میں مختلف امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق 13 سے 18 سال کے بچوں یا نوجوانوں کو 8 سے 10 گھنٹے جبکہ 6 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو 9 سے 12 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔