ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارت کو ہزیمت کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )کروشیا میں جاری ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارتی پہلوان کا وزن زیادہ نکلا جس کے باعث بھارتی دستے کو 57 کلو گرام فری اسٹائل کے وزن کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اولمپک برانز میڈلسٹ امان سہراوت کا وزن 1.7کلو گرام زیادہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:انگلش میں بھیک، کروڑ پتی بھکاری ٹریفک حادثے میں چل بسا
اس حوالے سے بھارتی آفیشل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے، امان کا وزن کیسے اور کیوں بڑھا۔
واضح رہے 22 سالہ امان سہراوت دیگر پہلوانوں سے پہلے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لیے 25 اگست کو کروشیا پہنچے تھے۔