پاک بھارت میچ پہلی گیند پھینکنے سے پہلے ہی شروع ہو چکا ہوتا ہے:انڈین بیٹنگ کوچ یشو کوٹک

Sep 14, 2025 | 12:52:PM
پاک بھارت میچ پہلی گیند پھینکنے سے پہلے ہی شروع ہو چکا ہوتا ہے:انڈین بیٹنگ کوچ یشو کوٹک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے متعلق سیاسی ہلچل کے باوجود بھارتی ٹیم کی توجہ صرف اور صرف کرکٹ پر مرکوز ہے، پاکستان کا میچ پہلی گیند پھینکنے سے پہلے ہی گراؤنڈ سے باہر شروع ہو چکا ہوتا ہے۔

دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب بی سی سی آئی نے کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہے تو ہماری توجہ صرف میچ پر ہی ہے، پاکستان بمقابلہ بھارت میچ ہمیشہ دلچسپ مقابلہ ہوتا ہے اور کھلاڑی اسی پر توجہ دے رہے ہیں۔

اس دوران جب اِن سے سوال پوچھا گیا کہ کیا بھارتی کھلاڑی سرحدی کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والے حالات سے متاثر ہوئے ہیں تو اِن کا جواب تھا کہ کھلاڑی میدان پر ہی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، اِن کے ذہن میں کچھ اور نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:پاک بھارت میچ کون جیتے گا ؟۔۔ جانیے

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاک بھارت میچ سے متعلق حکومت کے فیصلے کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کر لیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کا بھی کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ پہلی گیند پھینکنے سے پہلے ہی شروع ہو جاتا ہے۔

یاد رہے کہ آج شام پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ رواں سال مئی میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سرحدی کشیدگی کے بعد دونوں ٹیموں کا یہ پہلا ٹکراؤ ہوگا۔