سیلاب کے بعد امدادی ضروریات اور فنڈز کا تخمینہ لگایا جائے گا:آئی ایم ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سیلاب سے اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر پاکستانی عوام سے تعزیت کی۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ ماہیر بینسی نے 24 نیوز کو بتایا کہ ہم سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا،مالی سال 2026ء کیلئے وفاقی بجٹ کے اخراجات کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔
ماہیر بینسی نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی پر ہونے والے حکومتی اخراجات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ایمرجنسی فنڈز،ریلیف و بحالی اخراجات پرپر ایک مفصل رپورٹ تیار کی جائے گی،سیلاب کے بعد امدادی ضروریات اور فنڈز کا تخمینہ بھی لگایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
نمائندہ آئی ایم ایف نےکہاکہ پاکستان حکومت پہلے ہی بجلی بل معافی، ریسکیو آپریشنز، اور امدادی پیکیجز کا اعلان کر چکی ہے۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ ماہیر بینسی نے کہا کہ آئی ایم ایف ان اقدامات کو مالی نظم و ضبط، بجٹ توازن اور سماجی تحفظ کے تناظر میں پرکھے گا۔