عائزہ خان کا اپنے مداحوں کے لئیے پیغام

Sep 14, 2022 | 14:39:PM
فلمی اداکارہ عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے اپنے چاہنے والوں کو اپنے نئے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ 
کیپشن: عائزہ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )فلمی اداکارہ عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے زریعےچاہنے والوں کو اپنے نئے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ 

اپنی پوسٹ میں انہوں نے نا صرف نئے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں اشارہ دیا ہے بلکہ انھوں نے اپنے مداہوں سے سوال بھی کیا ہے کہ ’’آپ سب برینڈ کا نام بوجھ سکتے ہیں؟‘‘ مزید اپنے مداحوں کی مدد کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’’دیکھئیے میرے بال کتنے خوبصورت لگ رہے ہیں۔‘‘

لوگوں نے بلا جھجھک اپنے خیالات کا اظہار کیا  بہت سے لوگوں نے اندازہ لگانے کے کوشش کی جس میں سے کچھ کا ماننا ہے کہ یہ پروجیکٹ ڈابر عاملہ کے لئے ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ پروجیکٹ لورئیرل پیرس کی جانب سے ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سٹائلسٹ اور ڈائریکٹر کا نام بھی لکھا ہے۔ سٹرس ٹیلنٹ کے سی ای او فاہد سٹرس نے بھے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق اس پروجیکٹ کا تعلق بالوں سے ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اپلوڈ کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے بال سنوارے گئے ہیں اور میک اپ بھی کیا گیا ہے مگر لباس انفارمل ہے جس نے مداحوں کو یہ سوچنے پہ مجبور کردیا ہے کہ آنے والا پروجیکٹ بالوں سے متعلق ہے،مداحوں نے بھی آنے والے پروجیکٹ کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنے اسکول کے دور میں عائزہ خان نے پینٹین کی جانب سے منعقد کردہ مقابلے ’’پینٹین شائین پرنسس‘‘ میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ پہلے رنر اپ کی پوزیشن بھی حاصل کی۔ مقابلے کے فوراَ بعد ٹیلی کام ایڈورٹائیزنگ کی طرف سے ماڈلنگ کی پیشکش کی گئی جسکے بعد انہوں نے اپنی تمام تر توجہ ماڈلنگ کی طرف کر دی۔ اس کے بعد اداکارہ نے اپنے کالج کے رمانے میں آنے عالی تمام ماڈلنگ کی پیشکشوں کو قبول کیا اور ماڈلنگ کو تعلیم پر ترجیح دیتے ہوئے شوبز کو اپنے کیرئر کے طور پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

  2014 میں ڈرامہ پیارے افضل میں اپنے کام پر لکس سٹائل آوارڈزکی جانب سے بیسٹ ایکٹرس آوارڈ ملا۔ دو سال بعد اداکارہ کو ایک دکھی لووسٹوری ’’تم کون پیا‘‘ میں عمران عباس کے ہمراہ دیکھا گیا۔  

2019-2020 میں اداکارہ کو ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں کام کرنے پر پاکستان   سکرین آوارڈ کی جانب سے بیسٹ ٹیلیویژن ایکٹرس کا آوارڈ ملا۔ 2021 میں بھی اداکارہ کو کامیڈی سیریز میں عثمان خالد بٹ کے ہمراہ دیکھا گیا۔