چین جانیوالے طلباء مشکلات کا شکار

Sep 14, 2022 | 11:05:AM
چین جانیوالے طلباء مشکلات کا شکار
کیپشن: پاکستانی طلباعہ
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین میں کورونا پابندیاں برقرار ،پاکستانی طلبا مشکلات کا شکار ہیں ۔پاکستانی طلبا کیلئے چین کا سفر انتہائی مہنگا ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں :نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

تفصیلات کے مطابق چین میں اب تک کورونا وائرس کی پابندیاں برقرار ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی طلبا مشکلات کا شکار ہیں  ۔ پاکستانی طلبا کے لئے چین کا سفر انتہائی مہنگا ہو چکا ہے ، پاکستان سے چین کے لئے فصائی کرایہ میں 8 لاکھ روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔  پی آئی اے بھی چین کا یکطرفہ کرایہ 5 لاکھ روپے وصول کر رہی ہے ۔ 

ضرور پڑھیں : آرمی چیف کی تعیناتی امپورٹڈ حکومت کو نہیں  کرنی چاہئے:اسد عمر

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے جانے والی چارٹرڈ پروازیں چین سے خالی واپس آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے پہلے طلبہ کو کرائے میں 15 فیصد رعایت دی جاتی رہی اور  آپریشنل اخراجات پورے کرنے کیلئے کرائے بڑھانا مجبوری ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ تمام فضائی کمپنیوں کی پروازوں کی اجازت چینی سفارت خانہ دیتا ہے۔