نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

Sep 14, 2022 | 10:56:AM
نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر ڈالمیا روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کو ذاتی جھگڑا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر علی الصبح نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول نوجوان کی شناخت 18 سالہ مومن کے نام سے کی گئی۔ مقتول نوجوان افغان باشندہ تھا اور کچرا چنتا تھا اور وہ جنجال گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو انتہائی قریب سے ایک گولی گردن میں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ نوجوان کے قتل ڈکیتی مزاحمت کا نہیں لگتا۔ مقتول نوجوان کو کس مقام پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق