سٹریٹ کرائمز اور منظم وارداتوں میں اضافہ

Sep 13, 2022 | 12:18:PM
سٹریٹ کرائمز اور منظم وارداتوں میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں سٹریٹ کرمنلز ایک بار پھر متحرک ہیں جس وجہ سے شہر قائد میں منظم وارداتیں بڑھنے لگی ہیں۔

رواں سال سب سے زیادہ وارداتیں ضلع شرقی اور وسطی میں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس کے مطابق شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر 58 شہری جاں بحق اور 269 زخمی ہوئے ہیں۔ ضلعی شرقی میں 12 جبکہ وسطی میں 11 شہری ڈکیتی مزاحمت پر جان سے گئے۔ سال 2022ء میں 19180 موبائل فونز چھینے گئے۔

رواں سال بھی موٹرسائیکل سوار شہری ڈاکوؤں کے لیے آسان ہدف رہے۔ 35888 موٹرسائیکلیں چوری اور چھینی گئیں۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی ہے۔ ماضی میں سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے مختلف یونٹس بنائے گئے تاہم پولیس کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔ اب نئی حکمت عملی تیار کر کے اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک