پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

Sep 12, 2022 | 10:06:AM
پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، سکیورٹی اہلکاروں نے خودکار ہتھیار برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں تھانہ نورنگ کی حدود میں تختی خیل کے علاقے میں کالعدم تنظیم کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس دوران پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا ء زخمی

آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جس میں 4 امن دشمن انجام کو پہنچے جبکہ مرنے والے چاروں دہشت گردوں سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ڈی پی او لکی مروت کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔