سستا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر

Sep 14, 2021 | 13:32:PM
سستا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کمپنی نے فیصل آباد میں پری فیبریکیٹڈ گھر بنانا شرو ع کردئیے ، پانچ مرلے کا گھر کتنے لاکھ روپے میں تعمیر ہو گا اور خصوصیات کیا ہونگی ؟ جانیے خبر میں

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے بتا یا ہے کہ ایک چینی کمپنی نے فیصل آباد میں دو کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے پری فیبریکیٹڈ گھر بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت چالیس دن میں پانچ مرلے کا گھر تیار ہو جائے گا جس کی قیمت چالیس لاکھ روپے ہوگی۔ دیگر گھروں کے مقابلے میں سستااور جلد بننے والا گھر زلزلے سے محفوظ ہو گا اور سردی گرمی کے اثرات بھی کم ہوں گے۔
 معاون خصوصی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد انڈسٹریل زون میں سرمایہ کرنے والی چین کی آٹھ کمپنیوں کے سربراہان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور خصوصی اکنامک زون میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اپنے مسائل کے حل کے لئے حکومتی کاوشوں کی تعریف کی۔
 انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے چاروں صوبوں میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے گئے ہیں۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ ان تمام زونز میں ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے تاکہ سرمایہ کاری کرنے والوں کو الگ الگ دفاتر میں تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس ۔۔ دو ملزموں کی عبوری ضمانت منسوخ
ان کا کہنا تھا کہ خصوصی اکنامک زون میں انتظامی کمپنیوں کو مکمل بااختیار کریں گے تاکہ سرمایہ کاروں کے مسائل موقع پر حل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد خصوصی اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں نے زمین لیز پر نہیں بلکہ ملکیتی بنیادوں پر لی ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا چینی کمپنیاں زرعی زمین بھی ملکیتی حقوق پر لیں گی تو ان کا کہنا تھا کہ اس پر ابھی بات نہیں ہوئی۔ ایگری فارم پر ابھی غور کرنا ہے اس سے چین کے تعاون سے زراعت کے شعبے میں بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنےکا اعلان کردیا