کُرم؛افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ,جوابی کارروائی میں اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کر دی ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جوابی کارروائی کی گئی،اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شدید کاروائیاں جاری ہے،ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کر دی گئی،فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرارہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی اس اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔
افغان طالبان کی پوسٹوں پے آگ بھڑک اُٹھی، پاک فوج کی جانب سے طالبان کا ٹینک بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ دشمن فورسز چیک پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان 28-2026 تک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب