پاکستان 28-2026 تک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

Oct 14, 2025 | 22:40:PM
پاکستان 28-2026 تک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان 28-2026 تک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہو گیا ،  نائب وزیراعظم نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اللہ کےفضل سےپاکستان یواین انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہوگیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 2026 سے 2028 کے لیے بھاری اکثریت سے منتخب ہوا ،اقوام متحدہ کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی عالمی سطی پر انسانی حقوق کے فروغ کا اعتراف ہے ،پاکستان عالمی برداری کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔

 پاکستان کاانتخاب انسانی حقوق کےفروغ کیلئے ہمارے کردار کا اعتراف ہے، اقوام متحدہ کے رکن ملکوں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے پاکستان کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونے پراظہار مسرت کیا اور کہا کہ یہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر اور بھرپور کردار کا عکاس ہے ، دنیا بھرمیں انسانی حقوق کی سربلندی کیلئےپاکستان کے بھرپور کردار کا عزم کرتے ہیں۔ 

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں 2026 سے 2028 تک  نئے رکن کے طور پر پاکستان کی شمولیت پر اظہار مسرت کیا۔

شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر اور بھرپور کردار کا عکاس ہے ، ہم دنیا بھر میں انسانی حقوق کا سر بلندی کے لئے کونسل میں پاکستان کے بھرپور کردار کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کے لیے 2 چھٹیوں کا اعلان