سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 6900 روپے کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 69 ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی قیمت 4 ہزار 140 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
فی تولہ قیمت کی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کے نرخ بھی 5 ہزار 916 روپے کے بڑے اضافے کے نتیجے میں 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گئے،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 5247 روپے کی ریکارڈ سطح پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیحدگی پسند بھارت سے خوش اورپاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان