سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد آج بڑی تیزی،ڈالر سستا

Oct 14, 2025 | 10:27:AM
سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد آج بڑی تیزی،ڈالر سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(   ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں کی مندی کے بعد زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب ڈالر بھی معمولی سستا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 3743 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار187 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کیلئے اعلیٰ ترین اعزاز کا اعلان

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کی وجہ سے انڈیکس 5 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا تھا جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی آ گئی ہے ، انٹر بینک میں 6 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 281 روپے 10 پیسے کا ہو گیا ہے۔