لاہور ہائیکورٹ نےدرختوں کی کٹائی پر کنٹونمنٹ بورڈ سے رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے درختوں کی کٹائی کے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ایچ اے اور ماحولیاتی کمیشن کی کارروائی سے متعلق کیس میں تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق کمیشن کے ارکان نے اپنی رپورٹ جمع کروائی جس میں بتایا گیا کہ جب کمیشن کے ارکان موقع پر پہنچے تو تعمیراتی کام جاری تھا۔
پی ایچ اے کے وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اس مقام پر مزید تعمیراتی کام نہیں کیا جائے گا،جس پر عدالت نے کام کی معطلی کا عبوری حکم آئندہ سماعت تک برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کا پہلا فیصلہ