صوبائی حکومت نے شہدا پالیسی کے تحت بیوہ اور بچوں کی بھرتی کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کی کابینہ نے شہدا پالیسی کے تحت بیوہ اور بچوں کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم امور کی منظوری دی گئی،صوبائی کابینہ نے شہدا پالیسی کے تحت شہید کی بیوہ اور ان کے بچوں کی بھرتی کی منظوری دی،اس کے علاوہ جگر کی پیوندکاری کے علاج کے لیے رقم اور وٹنس پروٹیکشن قوانین کے ڈرافٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
کے پی کابینہ نے کام کی جگہ پر خواتین کی ہراسانی روکنے کے لیے کمیٹی بنانے کے ساتھ شندور پولو فیسٹیول میں جیتنے والی ٹیم کے لیے انعامی رقم کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں : چینی کی قیمتوں میں اضافہ،فی کلو229 روپے تک پہنچ گئی