چینی کی قیمتوں میں اضافہ،فی کلو229 روپے تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) چینی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا،ملک میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلو قیمت229 روپے تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتےمیں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں19 روپےتک کا اضافہ ہوا،کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت210 روپےسے بڑھ کر229 روپے تک ہوگئی، شہری ملک میں سب سے مہنگی229 روپے تک فی کلو چینی خریدنے پرمجبور ہیں۔
رپورٹ کےمطابق پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت200 روپے تک ہے،کراچی اوراسلام آباد میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلوقیمت 195روپے تک ہے۔
راولپنڈی میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلو قیمت190روپے تک ہے،گزشتہ ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں2 روپے ایک پیسے کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 185روپے47پیسے پرآگئی، گزشتہ ہفتےتک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 187 روپے48پیسے تھی،ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 132روپے24پیسے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے