جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے

Nov 14, 2025 | 14:02:PM
 جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک ) جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول  انتقال کرگئے۔

وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر امجد سراج کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال شاہد رسول کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر شاہد رسول کو دل کا دورہ پڑنے  پرنجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا ،اہم رہنما کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہد رسول کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ پروفیسر شاہد رسول 11 ستمبر 2021 سے جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے۔

سیاسی و سماجی  رہنماؤں نے  پروفیسر شاہد رسول  کےانتقال پر  افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔