12GB ریم والاسستا ترین موبائل فون متعارف

Nov 14, 2025 | 09:52:AM
12GB ریم والاسستا ترین موبائل فون متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی سمارٹ فون کمپنی Dcode نے اپنا نیا فون Cygnal Prime پاکستان میں باضابطہ طور پر 6 نومبر 2025 کو متعارف کرا دیا ہے، نئے ماڈل میں کئی دلچسپ اور جدید فیچرز شامل کئے گئے ہیں، جن میں Circle to Search، Netless Chat، اور پس منظر میں یوٹیوب ویڈیو چلانے کی سہولت شامل ہے۔

نیا فون Cygnal Prime اپنی مضبوطی اور پائیداری کے لحاظ سے بھی نمایاں ہے، یہ فون یہ گردوغبار اور ہلکی پانی کی چھینٹوں سے محفوظ رہتا ہے، فون کا 6.74 انچ کا ڈسپلے ہےجس میں واٹر ڈراپ نوچ اور 720×1612 پکسل ریزولوشن شامل ہے۔ اس کا 120Hz ریفریش ریٹ اسے گیمنگ اور روزمرہ استعمال دونوں کے لیے تیز اور ہموار بناتا ہے۔

پاکستانی مارکیٹ میں اس ماڈل کے تین رنگ دستیاب ہیں، ان میں آرکٹک سفید(Arctic White)،  Gunmetal Grey، Smoky Titanium ہیں۔ 

مزید پڑھیں:حجاج کو گرمی سے محفوظ رکھنے والا ’’ٹھنڈا احرام‘‘ ایجاد

 Cygnal Prime میں 50 میگا پکسل کا AI ریئر کیمرہ دیا گیا ہے، جبکہ 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے دستیاب ہے۔ دونوں کیمرے AI انٹیلیجنس کے ساتھ بہتر فوٹو اور ویڈیو کوالٹی فراہم کرتے ہیں۔

فون میں 6,000mAh کی بڑی بیٹری لگی ہے،  فون میں دیگر نمایاں فیچرز میں Netless Chat جو بغیر انٹرنیٹ کے گروپ چیٹ کی سہولت دیتا ہے۔

دوسری طرف Anti-theft alarm جو فون کی چوری سے بچاؤ میں مدد کرتا ہے، پس منظر میں یوٹیوب ویڈیوز چلانے کی سہولت جبکہ Personal Data Secure Area جہاں صارف اپنی نجی معلومات محفوظ رکھ سکتا ہے۔ 

پاکستان میں اس فون کی قیمت 26,999 رکھی گئی ہے، فون میں 6 جی بی ریم ہے جبکہ سٹوریج 128GB ہے۔