ممکنہ گرفتاری ، بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Nov 14, 2023 | 10:51:AM
ممکنہ گرفتاری ، بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ممکنہ گرفتاری کے خدشہ،چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات فراہمی اورضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی،بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کروائی جس کے بعد عدالت سے روانہ ہو گئیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئئے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔