80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم کہاں ہے؟ اہم خبر آگئی 

Nov 14, 2021 | 19:02:PM
زیادتی اور تشدد، واقعے میں ملوث، ملزم گرفتار
کیپشن: بزرگ خاتون زیادتی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی اور تشدد کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان کی ہدایت پر ڈی پی او نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزم اور اس کے ساتھی کوگرفتار کیا ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم مجاہد اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیاگیاہے ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ بزرگ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کمالیہ میں ایک شخص نے 80 سال کی بے سہارا خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھاتفتیشی افسر کے مطابق افسوسناک واقعہ کمالیہ کے نواحی گاؤں کھوکھراں والی میں پیش آیاتھا، جہاں بلال نامی شخص نے بے سہارا خاتون کو رات کی تاریکی میں درندگی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے گھر کا ٹی وی کیوں توڑا ??خود بتا دیا