ایم فل ، ایم ایس متعلقہ پروگرامز میں داخلے کیلئے ٹیسٹ لازمی قرار ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال خان نیازی )ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ایم فل، ایم ایس اور مساوی پروگراموں میں داخلوں کے لیے جی آر ای اور متعلقہ سبجیکٹ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ایچ ای سی کے مطابق یہ اقدام اعلیٰ تعلیم میں معیار، شفافیت، یکسانیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ کمیشن نے لیول 7 اور لیول 8 پروگرامز کے موجودہ داخلہ طریقہ کار کا جائزہ لینے کے بعد قومی سطح پر ایک قابلِ اعتماد اور یکساں تشخیصی نظام کی ضرورت پر زور دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم خزاں 2026ء کے داخلوں سے تمام سرکاری اور نجی جامعات میں ایم ایس، ایم فل یا مساوی پروگراموں میں داخلے صرف جی آر ای اور متعلقہ مضمون کے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔
ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ یہ ٹیسٹ ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے جبکہ تمام جامعات کو ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نئی پالیسی ! سولر سسٹم لگوانے والوں پر کڑی شرط عائد، صارفین پریشان