قائمہ کمیٹیوں میں واپسی؟پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے 

May 14, 2026 | 12:15:PM
 قائمہ کمیٹیوں میں واپسی؟پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف )پاکستان تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں واپسی سے متعلق اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کاایک گروپ کمیٹیوں میں واپسی کا حامی جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کر رہا ہے،اس حوالے سے پارٹی میں دو واضح گروہ سامنے آ گئے ہیں،اس طرح پی ٹی آئی اراکین کی قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی خواہش دم توڑنے لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کا حامی گروپ پارلیمانی پارٹی سے فیصلہ کروا کر محمود خان اچکزئی سے اعلان کروانے کا خواہاں ہے،تاہم محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کے کسی بھی اندرونی فیصلے کا اعلان کرنے سے انکار کر دیاہے ۔
ذرائع کے مطابق  جنید اکبر گروپ کاکہناہے کہ اگر باقی کمیٹیوں میں نہیں جانا تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ہی جانے کا فیصلہ کیا جائے کیونکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو چھوڑنے سے حکومت کو کھلی چھٹی مل گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز نے بھی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں جانے کی تجویز کی حمایت کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے انمول پنکی نیٹ ورک سے متعلق رپورٹ طلب کر لی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکاکہناہے کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان بانی کی ہدایت پر کیا گیا تھا ،جب تک ہماری بانی سے ملاقات نہیں ہوتی اس وقت تک کمیٹیوں میں جانے کا اعلان نہیں کر سکتے ،یہ بانی پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے وہ خود ہی اسے واپس لے سکتے ہیں کوئی دوسرا نہیں ۔