حکومت کیخلاف احتجاج کی کال،تحریک انصاف نے تمام عہدیداروں کو طلب کرلیا

May 14, 2025 | 22:18:PM
 حکومت کیخلاف احتجاج کی کال،تحریک انصاف نے تمام عہدیداروں کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نےحکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کی کال کا دینے کیلئے حکمت عملی بنانے پارٹی کے  تمام عہدے داروں کا اجلاس بلا لیا۔ 

 پی ٹی آئی خیبر پختوںخوا کے صدر  جنید اکبر نے اجلاس میں خیبر پختونخوا کے علاوہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے عہدیداروں کو بھی بلایا ، صوبائی صدر نے اجلاس  کو 15 مئی کو طلب کر لیا۔
 پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبرکے مطابق حکومت مخالف تحریک کیلئے لائحہ عمل کیلئے غور ہو گا،اجلاس میں آئندہ کا لائحہ بنایا جائے گا اور اس کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ 

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کیخلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہونے پر کنول شوزب نے کیا کہا؟