علیمہ خان کیخلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہونے پر کنول شوزب نے کیا کہا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہونے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ پارٹی کی آن لائن میٹنگ تھی جس کو پبلک کیا گیا،کنول شوزب کا کہنا ہے کہ اس طرح پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک کرنے سے پارٹی کمزور ہو گی، پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک میں لایا گیا جو کہ تشویش ناک ہے،ان کا کہنا ہے کہ جس کو بانیٔ پی ٹی آئی نے عہدہ دیا اس کی عزت ہونی چاہیے، ایک فرد میرے اور بیرسٹر گوہر کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے یہ بھی کہا کہ یہ گفتگو بیرسٹر گوہر سے متعلق نہیں شہباز شریف کے بارے میں ہے، میری گفتگو کو مختلف معنی میں لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ملاکنڈ کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان