مین ہول کی صفائی کے دوران گرنے واالا باپ اور بچانے والا بیٹا دونوں جاں بحق

May 14, 2025 | 22:11:PM
مین ہول کی صفائی کے دوران گرنے واالا باپ اور بچانے والا بیٹا دونوں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں مین ہول کی صفائی کرنے کے دوران ایک شخص اور اس کا بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ کےنواحی علاقہ موضع مڈ رشید بستی بھٹیاں میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔جہاں60 سالہ باپ قاسم صفائی کرتے ہوئے مین ہول میں گرگیا،باپ کو بچانے کے 30 سالہ بیٹے آصف نے بھی مین ہول میں چھلانگ لگادی،باپ اور بیٹا مین ہول میں دھنسنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو نےباپ اوربیٹےکی لاش کو مین ہول سےنکال کرورثاء کےحوالے کر دیا، آصف کےورثا میں 3 چھوٹے بچےاوربیوی شامل ہے،اس افسوسناک واقعہ پر علاقہ میں سوگ کا سماں ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس کرنیوالے 141 امیدوار حتمی مرحلے میں کامیاب، ٹاپ 20 کے نام جانئے