پاکستان اور بھارت کے قیدیوں کا تبادلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) جنگ بندی کے بعد واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کےایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کے دعوؤں پر مودی کی خاموشی، بھارتی اپوزیشن سیخ پا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا،جبکہ پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار کو 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی حدود میں غیرارادی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا،واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے قانونی و حفاظتی تقاضے مکمل کیے، جس کے بعد آج واہگہ/اٹاری سرحد پر باقاعدہ طور پر اس کی واپسی عمل میں لائی گئی۔
بی ایس ایف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان رینجرز نے پورنم کمار کو بحفاظت واپس انڈیا کے حوالے کیا ہے ۔