پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔
تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیر تبدیل شدہ شرحوں سے مشروط ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پؑڑھیں :چینی کی قیمت کم کرنے کیلئےبڑاحکم جاری ۔۔۔
پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا ہے۔
ایکس ڈپو پیٹرول کی موجودہ قیمت 252.63 روپے فی لیٹر ہے۔ پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی سواری میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 256.64 روپے فی لیٹر ہے۔