حکومت بے نقاب ہونے جارہی ہے: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک انتشار کی طرف جا رہا ہے، یہ لوگ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، طاقت کا استعمال کیا گیا تو پی ٹی آئی اور اٹھے گی،جو کھڈا اور سازش عمران خان کیلئے بنائی گئی تھی، اس کھڈے میں اپوزیشن خود گر گئی ہے۔
سابق وزیرداخلہ، شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی طرف جاسکتا ہے، حکومت بے نقاب ہونے جارہی ہے، یہ لوگ اپنے کیسزختم کرانا چاہتے ہیں، 18 مئی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی جائیں گی، ، آصف علی زرداری نے ن لیگ سے پرانہ قرضہ بمعہ سود واپس لیا ہے،فیصل آباد، ملتان کا جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20 مئی سے پہلے بھی ہوسکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اداروں کو کمزور اور بے خبر سمجھتے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں، جس نیب کےقانون کی زد میں اپوزیشن لیڈر آتے ہیں اسے ختم کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ. عثمان ڈار سمیت متعدد کارکن گرفتار