غزہ کے بچوں کا خون رنگ لائے گا،امریکا اسرائیل جنگ ہار چکے: سابق سینیٹر مشتاق 

Mar 14, 2026 | 13:54:PM
غزہ کے بچوں کا خون رنگ لائے گا،امریکا اسرائیل جنگ ہار چکے: سابق سینیٹر مشتاق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ایران کو گرنے نہیں دیں گے، امریکا اسرائیل یہ جنگ ہار چکے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیز فائر کے بعد بھی اسرائیل نے غزہ پر ہر 7 میں سے 6 دن حملہ کیا اور اس وقت غزہ میں ضروریاتِ زندگی کی قلت ہے۔

مشتاق احمد  نے کہا ہے کہ 1967ء کے بعد پہلی مرتبہ مسجدِ اقصیٰ کو بند ہوئے 14 دن سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:چین نے امریکا کو خبردار کر دیا

انہوں نے کہا کہ ایران کے شہید رہبر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ہم نئے رہبر کے ساتھ ہیں اور ایران کے شہید سپریم لیڈر، میناب اور غزہ کے بچوں کا خون رنگ لائے گا۔

سابق سینیٹر مشتاق نے مزید کہا کہ پاکستانی مارچ فار غزہ خیبر سے کراچی تک منعقد کیا جائے گا، یہ مارچ 2 ہفتے جاری رہے گا  اور 200 اضلاع پر مشتمل ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ منعقد ہونے والا یہ مارچ فلسطین کی آزادی اور مسجدِ اقصیٰ کے لیے ہو گا۔