امریکا تائیوان کو اسلحے کی فراہمی فوری روک دے، چین 

Mar 14, 2026 | 10:57:AM
امریکا تائیوان کو اسلحے کی فراہمی فوری روک دے، چین 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کو کسی بھی نئے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کو بند کردے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو چین-امریکا مشترکہ اعلامیہ بالخصوص 17 اگست کے اعلامیے کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں:روسی تیل  کی فروخت،اعداد و شمار نے سب کو حیران کر دیا

 ترجمان ان رپورٹس کا جواب دے رہے تھے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے آئندہ دورے کے بعد تائیوان کے لیے جدید ہتھیاروں کے پیکج کی منظوری کے امکان کو ظاہر کیا گیا ہے جس میں جدید انٹرسیپٹر میزائل بھی شامل ہیں۔

انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ چین امریکا تعلقات کی مستحکم ترقی کے ساتھ ساتھ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔