لکی مروت میں سات اہلکاروں کی شہادت؛ پولیس نے سڑکیں بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا

Mar 14, 2026 | 00:09:AM
 لکی مروت میں سات اہلکاروں کی شہادت؛ پولیس نے سڑکیں بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا
کیپشن: لکی مروت میں آج شب پولیس اہلکاروں نے سڑکوں پر ناکے لگا رکھے ہیں، عوام کی حفاظت کے لئے نہیں بلکہ عوام کی آمدورفت روکنے کے لئے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان ) آج خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس کے 7 اہلکار شہید ہونے کے بعد  لکی مروت میں پولیس نے احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس کے اہلکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع بھر کی اہم شاہراہیں اور داخلی اور  خارجی راستے بند کر دیئے ہیں، جس کے باعث  سڑکوں پر  آمد و رفت شدید متاثر ہو  رہی ہے۔

پولیس امن کمیٹی کی کال پر شروع ہونے والے اس احتجاج میں مختلف مقامات پر مسلح پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے کو کرم پل اور درہ پیزو کے مقامات پر بند کر دیا گیا ہے جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔

 اسی طرح پنجاب جانے والی سڑکیں درہ تنگی سرحدی چیک پوسٹ اور میر عالمی کے مقام پر بند کر دی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کرم ٹول پلازہ کے مقام پر بھی انڈس ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ گیزگوبہ آئل فیلڈ جانے والا راستہ تجوڑی کی حدود میں بند کر دیا گیا ہے۔

 ولی آئل اینڈ گیس فیلڈ کا راستہ تجوڑی جبکہ بنوں روڈ کو سرائے نورنگ کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  دوسرا ون ڈے: گرین شرٹس ببدلہ لےلیا،سارے بنگلہ بیٹر 114 رنز پر آؤٹ, 160 رنز سے شکست

پولیس نے ضلع کے مختلف چیک پوسٹوں پر بھی سڑکیں بند کر رکھی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ احتجاج شادی خیل کے علاقے میں آج پولیس کی گاڑی پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے خلاف کیا جا رہا ہے جس میں سات پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

پولیس امن کمیٹی کے صدر خالد خان کا کہنا ہے کہ شہدا کے خون کا حساب لیا جائے گا اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سڑکیں بلاک کرنے سے پہلے پولیس امن کمیٹی نے لکی مروت میں صوبائی حکومت کے نمائندوں سے  بات چیت کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیئے: اسرائیل کے صدر نے ٹرمپ کے بیان کو اسرائیل کی سلامتی پر حملہ قرار دے دیا