دوسرا ون ڈے: گرین شرٹس ببدلہ لےلیا،سارے بنگلہ بیٹر 114 رنز پر آؤٹ, بھاری مارجن سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈھاکہ کے شیر بنگال سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش اپنا دوسرا ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کر کے 274 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو 114 رنز پر آل آؤٹ کر کے گزشتہ میچ میں شکست کا بدلہ لے لیا۔معاذ صداقت پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔
بنگلہ دیش کی بیٹنگ
گرین شرٹس نے آج بنگلہ دیش کی ٹیم کو جیت کے لیے 275 رنز کا نسبتاً آسان ہدف دے دیا تھا۔ لیکن آج بنگلہ دیش کے بیٹرز کا وہی حال ہو ا جو بنگلہ دیش نے پہلے میچ میں پاکستانی بیٹرز کا کیا تھا۔ 6 اوورز میں 15 رنز پر 3 آؤٹ ہو چکے تھے۔ سکور 27 ہوا تو بارش شروع ہو گئی جس نے کھیل کو کافی دیر تک روکے رکھا، کھیل دوبارہ شروع ہوا تو پاکستانی باؤلر زیادہ خطرناک ہو گئے۔
لتن داس نے اپنی ٹیم کو بربادی سے بچانے کے لئے کافی مشقت کی، 33 بالز سے 2 چھکے اور 4 چوکے لگا کر وہ 43 رنز بنانے تک ہی پہنچے تھے کہ نواز کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
لتن کے گرنے کے بعد بنگلہ ٹیم سنبھل نہ سکی اور بیتر ایک ایک کر کے آؤٹ ہوتے گئے۔
17 ویں اوور میں عفیف حسین 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
18 ویں اوور میں مہدی حسن مرزا آؤٹ ہوئے۔
19 ویں اوور میں راشد حسین بھی آؤٹ ہو گئے۔
20 وین اوور مین توحیدی ہریدوئے آؤٹ ہوئے تو بنگلہ دیش کا مجموعہ 103 تھا۔ توحید نے 38 گیندوں سے 28 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 چوکے مارے۔
22 ویں اوور میں مستفیض الرحمان آؤٹ ہوئے۔
24 ویں اوور مینں تسکین احمد بھی آؤٹ ہو گئے ۔ نہاد رانا 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس آئے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم آج آدھے سے بھی کم اوورز میں فارغ ہو گئی۔ انہیں ڈی ایل ایس میتھڈ لگ جانے کے سبب 128 رنز سے شکست ہوئی۔ ڈی ایل ایس میتھڈ کو اپلائی کر کے بنگلہ دیش کی اننگ کو مختصر کر دیا گیا اور ٹارگٹ کو بھی کم کر کے بنگلہ دیش کو 32 اوور ز میں 243 رنز کا ہدف دے دیا گیا تھا لیکن میزبان ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سیدھے حساب آج پاکستان کو میزبان ٹیم پر اس کے ہوم گراؤنڈ میں 160 رنز کی برتری حاصل رہی۔

پاکستان کی اچھی باؤلنگ، بری فیلڈنگ
پاکستان کے باؤلرز نے آج بہتر باؤلنگ کی اور فیلڈرز نے کئی کیچ چھوڑ دیئے۔ تاہم وکٹوں کے پیچھے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا اور ایکسٹرا رنز صرف 3 ن سکے۔
حارث رؤف نے 3 وکٹیں لیں۔ ان کی بالز پر کیچ بھی چھوٹے۔
معاذ صداقت نے بھی 3 وکٹیں لیں۔
کیپٹن شاہین نے 2 وکٹیں لیں اور سب سے بہتر اکانومی ریٹ مینٹین کیا۔

بنگلہ دیش کی وکٹیں گرنے کی رفتار

پاکستان کی بیٹنگ؛ اچھا آغاز
آج پاکستان کی ٹیم اچھا آغاز کر پائی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 13 ویں اوور میں 103 رنز پر گری۔
صاحب زادہ فرحان نے 31 ،شامیل حسین نے 6 ،حسین طلعت نے 9،عبدالصمد نے 11،کپتان شاہین آفریدی نے 3 رنز بنائے ۔ معاذ صداقت نے 75 رنز کئے,سلمان علی آغا نے 64 رنز کئےاور گھٹیا رن آؤٹ کا شکار ہو کر سینچری کرنے کی حسرت دل میں لئے واپس آئے۔ محمد رضوان نے 44 رنزکئے۔
فہیم اشرف نے 14 رنز بنائے جبکہ وسیم جونئیر صرف ایک ہی رن بنا سکے ۔ پاکستان کے تمام بیٹر 47.3 اوورز میں آؤٹ ہو گئے تھے۔

بنگلہ دیش کی باؤلنگ
رشاد حسین 3,مہدی حسن میراج 2 وکٹیں حاصل کیں
ناہید رانا ،تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے میچ 8 وکٹوں سے جیتا تھا۔

پاکستان کی وکٹیں گرنے کی ترتیب

مزید پڑھیں:PSL-11، ڈیجیٹل ٹکٹ کے آپشن کا فیصلہ